چین نے دنیا کا سب سے بڑا لسانی وسائل کا ڈیٹا بیس قائم کر لیا
بیجنگ:چین کی وزارت تعلیم کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا لسانی وسائل کا ڈیٹا بیس قائم کر لیا ہے، جس میں 120 سے زائد زبانوں اور بولیوں کے وسائل شامل ہیں۔ اس سے بھی زیادہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین نے ”ٹورٹوئز شیل پر لکھے گئے حروف کا ڈیٹا پلیٹ فارم”بھی بنایا ہے، جہاں موبائل فون کے ذریعے 3000 سال پرانے تحریری حروف کو چیک کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، "چینی فکری و ثقافتی اصطلاحات کا ڈیٹا بیس” بھی تشکیل دیا گیا ہے، جس کے ذریعے 40 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ کثیر لسانی ڈیجیٹل کاپی رائٹ تعاون کیا جا رہا ہے، تاکہ دنیا چین کو بہتر طور پر سمجھ سکے۔ ” چینی زبان سیکھنے کاعالمی پلیٹ فارم” پر دنیا کے 192 ممالک کے 16 ملین صارفین موجود ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق وزارت تعلیم، قومی لسانی کمیشن اور سائبر سپیس انتظامیہ نے حال ہی میں چینی زبان کی ڈیجیٹل تعمیر کو مضبوط بنانے کے لیے ایک رہنما دستاویز جاری کی ، جس کا مقصد زبان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان گہرے انضمام کو بڑھانا ہے۔