News Views Events

میانمار میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد2ہزار سے تجاوز کرگئی

0

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 31 مارچ دن 12 بجے تک، زلزلے کے نتیجے میں میانمار میں ہلاکتوں کی تعداد 2056 ہو گئی ہے، جبکہ 3900 افراد زخمی اور 270 افراد لاپتہ ہیں۔میانمار میں چینی سفارت خانے کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق 31 مارچ تک میانمار میں آنے والے زلزلے میں اب تک 3 چینی شہری ہلاک اور 14 زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

میانمار میں چینی سفیر نے سی ایم جی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت زلزلے کے آفٹر شاکس ، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سہولیات کا منقطع ہونا، اور شدید گرمی جیسے مسائل ریسکیو کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ اور قونصل خانہ مزید کوآرڈینیشن کرکے زیادہ سے زیادہ امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.