چین میں ناؤرو کے سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح
بیجنگ:چین میں ناؤرو کے سفارت خانے کی افتتاحی تقریب 31 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں ناؤرو کے وزیر خارجہ لیونیل انجیمیا اور چین کے نائب وزیر خارجہ ما چاؤشو نے شرکت کی۔
24 جنوری 2024 کو چین اور ناؤرو نے ون چائنا اصول کی بنیاد پر سفارتی تعلقات بحال کیے اور ناؤرو چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا ایک سو تراسیواں ملک بنا ۔
ناؤرو کے وزیر خارجہ نے تقریب کے بعد سی ایم جی کو ایک خصوصی انٹرویو میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک چین کے اصول پر ناؤرو کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔