News Views Events

ٹرمپ کی جانب سے ایران پر بمباری کرنے اور "سیکنڈری ٹیرف” لگانے کی دھمکی

0

نیویارک:امریکی خبر رساں ادارے این بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی کہ اگر ایران امریکہ کے ساتھ اپنے ایٹمی معاملات پر معاہدے تک نہیں پہنچتا تو امریکہ ایران پر بمباری کرے گا اور اس کی مصنوعات پر "سیکنڈری ٹیرف” لگائے گا۔

این بی سی کے مطابق امریکی صدر نےایک ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی اور ایرانی عہدے داروں کے درمیان بات جیت جاری ہے، تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

ٹرمپ نے 28 مارچ کو وائٹ ہاوؑس میں کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ایران کو ایک خط لکھا ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، مارچ کے آغاز میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو لکھے گئے اس خط میں ٹرمپ نے نئے جوہری معاہدے پر مذاکرات کا مشورہ دیا اور واضح کیا کہ ایران کو دو ماہ کے اندر معاہدے تک پہنچنا ہوگا۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے 30 مارچ کو بتایا کہ امریکہ کے خط کے جواب میں ایران نے اپنا ردعمل بھیج دیا ہے۔اس پس منظر میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 30 مارچ کو تصدیق کی کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان نے سپریم لیڈر کی جانب سے عمان کے ذریعے امریکہ کو خط کا جواب ارسال کر دیا ہے، جس میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کیا گیا ہے۔تاہم ایرانی صدر نے کہا کہ ایران بالواسطہ گفتگو میں مصروف ہے اور سپریم لیڈر کی جانب سے اس عمل کو جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.