News Views Events

میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی امداد کے لیےاقوام متحدہ کی جانب سے 50 لاکھ ڈالر کی فوری گرانٹ کا اجراء

0

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے مطابق اقوام متحدہ نے میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی امداد کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی فوری امداد جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ، ہیلتھ پارٹنرز موبائل سرجیکل اور میڈیکل ٹیمیں اور عارضی ہسپتالوں کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ فوری زندگی بچانے والی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

دفتر نے زور دیا کہ فی الحال ریسکیو کی کارروائیوں کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہیں، سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہونے سے ریسکیو کے کام پر اثر پڑ رہا ہے، ہسپتالوں اور دیگر طبی سہولیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، اور طبی سامان کی شدید قلت ہے۔
28 مارچ کو میانمار کے وسطی حصے میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل کے انفارمیشن یونٹ کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 30 تاریخ کی دوپہر تک زلزلے کے نتیجے میں ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1700 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 3400 افراد زخمی ہوئے اور تقریباً 300 افراد لاپتہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.