News Views Events

چین کی جانب سے میانمار کو 100 ملین یوآن کی ہنگامی امداد

0

بیجنگ: چین کی نیشنل انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کو آپریشن ایجنسی کے ترجمان لی مینگ نے کہا کہ میانمار کی حکومت کی درخواست پر، چینی حکومت نے میانمار کو 100 ملین یوآن کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں دو ریسکیو ٹیمز ، خیمے، کمبل، فرسٹ ایڈ کٹس، خوراک، پینے کا پانی وغیرہ شامل ہیں جو آفت زدہ علاقوں کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔
میانمار کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹو کونسل کے انفارمیشن یونٹ کی جانب سے 29 تاریخ کو جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 28 تاریخ کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کل 1007 افراد ہلاک اور 2389 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد افراد ابھی لاپتہ ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے میانمار میں آنے والے زلزلے اور اس سے ہونے والے نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کو زلزلے سے ہونے والی تباہی پر انتہائی دکھ ہے۔وزارت خارجہ نے امید اور یقین کا اظہار کیا کہ میانمار کی حکومت اور عوام مشکلات پر قابو پا لیں گے اور جلد از جلد اپنے وطن کی تعمیر نو کریں گے۔ چین میانمار کی ضروریات کے مطابق آفت زدہ علاقوں کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے اور عوام کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد دینے کے لئے اپنی پوری کوشش جا ری رکھے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.