News Views Events

بوآؤ ایشیائی فورم کے اجلاس میں شریک مہمانوں کا چین کی معیشت پر مضبوط اعتماد کا اظہار

0

بیجنگ:بوآؤ ایشیائی فورم کا سالانہ اجلاس 2025 اختتام پذیر ہوا ۔ اجلاس میں دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں نے معیشت اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے کلیدی شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی اور باہمی جیت اور فائدہ مند تعاون کے لئے ترقیاتی خاکے پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس سالانہ اجلاس میں 50 سے زائد فورم سرگرمیوں میں، چین کی معیشت کی مستقل ترقی ایک ہاٹ ٹاپک رہی۔ چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین کی معیشت میں مسلسل بہتری آرہی ہے جس سے نہ صرف ایشیائی خطے کی معاشی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں اور ماہرین کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ، اور وہ چینی مارکیٹ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
متعدد ممالک سے آئے مہمانوں نے کہا کہ چین کی جانب سے اعلیٰ سطحی کھلے پن کے مسلسل فروغ سے عالمی معیشت کی ترقی کو زیادہ کھلی، اشتراکی ، جامع، متوازن اور جیت جیت کی سمت میں فروغ ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.