News Views Events

ڈنگ شوئی شیانگ کی بوآؤ ایشیائی فورم کی کونسل کے ارکان اور ادارہ جاتی کونسل کے کاروباری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات

0

بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بوآؤ ایشیائی فورم میں شریک فورم کی کونسل کے ارکان اور ادارہ جاتی کونسل کے کاروباری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی، اور چینی اور غیر ملکی صنعت کاروں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ بوآ ؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس کا موضوع "بدلتی ہوئی دنیا میں ایشیا کے مستقبل کی تخلیق” ہے، اور ہمیں حقیقی کثیر الجہتی کو برقرار رکھنے، جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں تعاون کو مضبوط بنانے، عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر جواب دینے اور پائیدار ترقی حاصل کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے چین کی اصلاحات، کھلے پن اور جدید کاری میں طویل مدتی شرکت پر کاروباری اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کاروباری ماحول کو بہتر بنانا جاری رکھے گا ، اور چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لئے دنیا بھر کے کاروباری اداروں کا خلوص دل سے خیرمقدم کرے گا ، تاکہ دنیا کےساتھ چین کے مواقع کا اشتراک کرتے ہوئے ترقی جاری رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.