News Views Events

چین کا مرکزی بینک حقیقی معیشت کی صحت مند ترقی کی حمایت جاری رکھے گا

0

بیجنگ:پیپلز بینک آف چائنا کے ڈپٹی گورنر شیوان چھانگ ننگ نے 27 بوآو فورم فار ایشیاء کے ذیلی فورم میں کہا کہ چین جامع سوشل فنانسنگ اخراجات میں کمی کو فروغ دینے اور حقیقی معیشت کی صحت مند ترقی کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی معاشی اور مالیاتی صورتحال میں غیر یقینیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے مانٹری پالیسی کی تشکیل میں مزید چیلنجز سامنے آئے ہیں۔چین کا مرکزی بینک پالیسی موقف، ایڈجسٹمنٹ اور کنٹرول کے طریقے، پالیسی ٹولز اور مواصلاتی میکانزم ان چار پہلوؤں سے مانٹری پالیسی کے فریم ورک کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے. معتدل نرم مانٹری پالیسی کے موقف کے تحت پیپلز بینک آف چائنا مناسب مواقع پر ریزرو ریکائرمنٹ ریشو اور شرح سود میں کمی، جامع سوشل فنانسنگ اخراجات میں کمی اور معیشت کی مزیدبہتری کو فروغ د ے گا۔
28 مارچ کو بوآو فورم فار ایشیا ء کا سالانہ اجلاس 2025 ء اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ چار دنوں کے دوران، 60 سے زیادہ ممالک اور علاقوں کے تقریباً 2،000 نمائندوں نے عام رجحانات کو سمجھنے، ترقی کو فروغ دینے، مستقبل کی تشکیل اور قوت محرکہ تلاش کرنے کے چار اہم موضوعات پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.