News Views Events

ملتان: ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا جدید سائنس لیبز کے قیام میں اہم قدم

0

ملتان: بانی ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن جہانگیر خان ترین کی خصوصی ہدایت پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جڑانوالہ، فیصل آباد میں جدید سائنس لیب کا افتتاح کر دیا گیا ۔

سائنس لیب کا افتتاح سی ای او ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان نے کیا۔
اس موقع پر اکبر خان نے بتایا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے لودھرا ں کے 8 ڈگری کالجز میں کمپیوٹر لیبز کا قیام، 8 سکولز میں کمپیوٹر لیبز اپ گریڈ کی گئیں اور 60 سے زائد سکولز میں سائنس لیبز اپ گریڈ کی گئی ہیں. اس کے علاوہ سرگودھا میں 2 آئی. ٹی لیبز اور 1 سائنس لیب قائم کی گئی، فیصل آباد اور خانیوال میں بھی سائنس لیبز اور اپ گریڈیشن کا کام کیا گیا ہے۔
جہانگیر خان ترین کی جانب سے طلباء و طالبات کو جدید تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ جڑانوالہ میں سائنس لیب کے افتتاح کے موقع پر سابق سی. ای. او ایجوکیشن فیصل آباد کاشف ضیاء، ڈی. ای. او سیکنڈری فیصل آباد سردار ساجد، ڈپٹی ڈی. ای. او میل جڑانوالہ فیاض وزیر، ہیڈمسٹریس نگہت سیٹھی اور مہر النساء بھی موجود تھیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.