تائیوان کی علیحدگی ” کی تمام سرگرمیوں کو سختی سے ناکام بنایا جائے گا، چینی وزارت دفاع
بیجنگ :چین کی وزارت دفاع کےترجمان سینئر کرنل وو چیئن نے پریس کانفرنس میں تائیوان انتظامیہ کے رہنما لائی چھنگ ڈے کے تائیوان کے بارے میں غلط بیانیے کے حوالے سے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، یہ نہ کبھی ایک الگ ملک رہا ہے ، نہ ابھی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ہوگا.حال ہی میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد سمندری اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں کے گشت اور مشترکہ مشق کا اہتمام کیا تاکہ افواج کی جنگی صلاحیت کو جانچا اور بڑھایا جاسکے۔
یہ "تائیوان کی علیحدگی ” کے عناصر اور بیرونی مداخلت کرنے والی قوتوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ ہے، جو مکمل طور پر جائز اور ضروری ہے.ترجمان نے کہا کہ چینی فوج کسی بھی وقت لڑائی کے لئے تیار ہے اور جنگ جیت جائے گی، اور تائیوان کی تمام علیحدگی پسند سازشوں کو مضبوطی سے شکست دے گی۔