چین، بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
بیجنگ : بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں سیاسی شخصیات، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور کاروباری نمائندے شامل تھے۔
جمعرات کے روز اجلاس کے افتتاح سے قبل توانائی کی منتقلی، تجارت کے نئے محرکات اور عالمی سپلائی چین کے موضوعات پر متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں ۔ مہمانوں نے "ایشیائی توانائی منتقلی تعاون”، "عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات اور درپیش چیلنجز”، "ممالک کے مابین روابط کی مضبوطی، اور تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ” کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اہم پہلووں پر روشنی ڈالی۔ ذیلی فورم میں عالمی معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی، پائیدار ترقی اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔