News Views Events

رواں سال چینی کرنسی یوآن میں پانڈا بانڈز جاری کئے جائیں گئے، وزیرخزانہ

0

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب نے چین کی مارکیٹ سے روابط مضبوط کرنے کیلئے اس سال چینی کرنسی یوآن میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
چائنا ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل حل کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے سیکھ سکتا ہے۔
پاکستان اور چین کو آہنی دوست اور اسٹریٹیجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان زراعت، ڈرون ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں میں وسیع تر دوطرفہ تعاون پر روشنی ڈالی۔ محمد اورنگزیب نے چین کی اپنی معیشت کے ساتھ عالمی ترقی میں اس کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے شراکت داری اور جامعیت کے فروغ کی اس کی پالیسی کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.