News Views Events

ٹرمپ کا تمام درآمد ی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان ،نیویارک اسٹاک مارکیٹ میں مندی

0

واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے جس میں تمام درآمدی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا گیا ۔ ان اقدامات کا اطلاق 2 اپریل سے ہوگا۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ لکڑی اور ادویات پر بھی محصولات عائد کرے گا۔ اسی روز وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہیریسن فیلڈز نے کہا کہ 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق مسافر گاڑیوں ، ہلکے ٹرکوں اور ان کی کلیدی پرزہ جات کی درآمد پر ہوگا اور ضرورت پڑنے پر دیگر پارٹس پر بھی محصولات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ فیلڈز نے کہا کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے معاہدے پر پورا اترنے والے آٹو پارٹس اس وقت تک محصولات سے مستثنیٰ رہیں گے جب تک کہ امریکی وزیر تجارت کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن سے مشاورت نہیں کرتے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا جلد ہی امریکی اقدام کا جواب دے گا اور جوابی محصولات کو اپنا سکتا ہے۔ کارنی نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے آٹو ٹیرف کا اعلان کینیڈین مزدوروں پر براہ راست حملہ ہے۔ امریکی تجارتی تحفظ پسند پالیسیوں کے اثرات میں نیویارک اسٹاک مارکیٹ کے تین بڑے اسٹاک انڈیکس میں 26 تاریخ کو کمی دیکھی گئ۔اسی دن کی ٹریڈنگ کے اختتام تک ڈاؤ جونز انڈسٹریل اوسط گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.31 فیصد کم رہا۔ ایس اینڈ پی 500 اسٹاک انڈیکس میں 1.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ میں 2.04 فیصد کی گراوٹ آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.