News Views Events

حماس نے قیدی نہ چھوڑے تو ہم غزہ کے مزید علاقوں پر قبضہ کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم

0

تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ حماس جتنا زیادہ قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کرے گا، اسرائیل اس پر اتنا ہی زیادہ دباؤ ڈالے گا، "جس میں غزہ کی پٹی کے مزید علاقوں پر قبضہ بھی شامل ہے”۔18 مارچ سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ گذشتہ کئی دنوں سے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جہاں لوگ نیتن یاہو حکومت کے غزہ میں جنگ بھڑکانے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔
اسی دن، اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے انخلاء کےتازہ ترین احکامات نے صرف ایک ہفتے کے اندر کم از کم 142,000 افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے انسانی اداروں کی سرگرمیوں پر پابندیاں بڑھا دی ہیں، جس کی وجہ سے بنیادی امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ ( او سی ایچ اے)نے خبردار کیا ہے کہ اگر انسانوں تک رسائی میں رکاوٹیں جاری رہیں تو غزہ میں خوراک، ادویات اور ایندھن کی فراہمی جلد ختم ہو جائے گی، جس سے عوام کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.