سابق انگلش کرکٹر الیسٹر کک کی شاندار واپسی
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں انگلینڈ چیمپئنز کے لیے کھیلیں گے
سابق انگلش کرکٹر الیسٹر کک کی شاندار واپسی،ڈبلیو سی ایل میں انگلینڈ چیمپئنز کے لیے کھیلیں گے
دبئی :سر الیسٹر کک کی کرکٹ میں شاندار واپسی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں انگلینڈ چیمپئنز کے لیے کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دیوانوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ، انگلینڈ کے لیجنڈری بلے باز سر الیسٹر کک نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا۔ وہ EaseMyTrip ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں انگلینڈ چیمپئنز کی نمائندگی کریں گے، جو جولائی 2025 میں ایجبسٹن میں منعقد ہوگی۔
2018 میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے والے انگلینڈ کے عظیم ترین ٹیسٹ اسکورر سر الیسٹر کک ایک بار پھر اپنے دیرینہ ساتھی اور وائٹ بال کرکٹ کے آئیکون ایون مورگن کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے۔ مورگن EaseMyTrip WCL میں انگلینڈ چیمپئنز کی قیادت کریں گے۔
اپنی واپسی پر جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے سر الیسٹر کک نے کہا "اپنے ملک کے لیے دوبارہ کھیلنا زبردست احساس ہے۔ میں ایون اور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔مزید اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا "EaseMyTrip ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایک بہترین موقع فراہم کر رہی ہے کہ ہم کرکٹ کے اعلیٰ معیار کا حصہ بنیں۔ میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں!”
ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈزEaseMyTrip کے بانی اور سی ای او ہرشیت تومر نے بھی سر الیسٹر کک کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "سر الیسٹر کک جیسے عظیم کھلاڑی کی شمولیت EaseMyTrip ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے وقار میں مزید اضافہ کرے گی۔ ان کی موجودگی انگلینڈ چیمپئنز ٹیم کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی اور اس ٹورنامنٹ کی قدر و قیمت میں اضافہ کرے گی۔”
انگلینڈ چیمپئنز کے مالک پروین شرما نے بھی ٹیم کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ صرف ایک ٹیم کی تشکیل نہیں بلکہ ایک تاریخی موقع ہے۔ کک اور مورگن کی قیادت میں انگلینڈ چیمپئنز EaseMyTrip WCL میں دھماکہ خیز انٹری دینے کے لیے تیار ہے۔”کپتان ایون مورگن نے سر الیسٹر کک کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ "الیسٹر کی واپسی صرف کرکٹ کے بارے میں نہیں بلکہ دوستی، تاریخ اور نئی یادیں بنانے کے لیے بھی اہم ہے۔ ہم صرف کھیلنے نہیں بلکہ اس کھیل کی عظمت کو سلام پیش کرنے جا رہے ہیں۔”EaseMyTrip کے چیئرمین اور EaseMyTrip WCL کے چیف پیٹرن نشان پِٹّی نے بھی اس موقع کو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک خوشخبری قرار دیا ۔”ہمیں خوشی ہے کہ EaseMyTrip ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے ذریعے سر الیسٹر کک ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آ رہے ہیں۔ ان کی شرکت اس ٹورنامنٹ کے وقار میں مزید اضافہ کرے گی اور عالمی سطح پر کرکٹ کے شائقین کے لیے بہترین تفریح فراہم کرے گی۔”سر الیسٹر کک کی واپسی انگلینڈ چیمپئنز کے اسکواڈ میں مزید طاقت اور تجربہ شامل کرے گی۔ ان کے کیریئر کا ریکارڈ 161 ٹیسٹ میچز، 12,472 رنز، 45.35 کی اوسط اور 33 سنچریاں پر مشتمل ہے، جو انہیں کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شامل کرتا ہے۔EaseMyTrip ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز اپنے وعدے کے مطابق دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک شاندار ایونٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جہاں کرکٹ کے ماضی کے ہیروز ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے، ٹیموں کی میراث دوبارہ زندہ ہوگی، اور کرکٹ کی جادوئی دنیا پھر سے روشن ہوگی۔