News Views Events

چین اوربھارت کا سرحدی علاقے میں مؤثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے شعبہ سرحدی اور سمندری امور کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ اور بھارت کی وزارت خارجہ کے مشرقی ایشیا کے شعبہ کے جوائنٹ سیکریٹری گوتم بمباوالےنے بیجنگ میں چین-بھارت سرحدی امور سے متعلق مشاورت اور کوآرڈینیشن میکانزم کے 33ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں ممالک کے خارجہ، دفاع، داخلہ اور امیگریشن کے محکموں کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے مثبت، تعمیری اور پیشگی رویہ اپناتے ہوئے، دسمبر 2024 میں چین۔بھارت سرحدی مسائل کے خصوصی نمائندوں کی 23ویں میٹنگ میں حاصل ہونے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا، جس میں سرحدی حد بندی کی بات چیت، سرحدی کنٹرول، میکانزم کی تعمیر، اور سرحد پار تعاون و تبادلے جیسے معاملات شامل تھے۔ فریقین نے چین۔بھارت سرحدی علاقے میں امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا، نیز چین۔بھارت سرحدی مسائل کے خصوصی نمائندوں کی 24ویں میٹنگ کی تیاریوں کو فعال طور پر آگے بڑھانے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.