چین کا امریکہ سے وینزویلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں وینزویلا سے تیل درآمد کرنے والے ممالک پر ‘ٹیرف پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے حکم نامے کی مناسبت سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور نام نہاد "لانگ آرم دائرہ اختیار” کے طویل مدتی غلط استعمال اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وینزویلا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کرے، وینزویلا کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں اٹھائے اور وینزویلا اور دیگر ممالک کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے مزید سازگار اقدامات کرے۔ تجارتی جنگوں اور ٹیرف جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہے، اور محصولات صرف امریکی کاروبار اور صارفین کو ہی زیادہ نقصان پہنچائیں گے۔