بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کا افتتاح
بیجنگ: 25 مارچ کو بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کا افتتاح ہوا ۔ اس چار روزہ سالانہ اجلاس کے دوران 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو ہزار چینی اور غیر ملکی مہمان "بدلتی ہوئی دنیا میں ایشیا کے مستقبل کی تخلیق ” کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔اس اجلاس میں 50 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور بڑی تعداد میں دو طرفہ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔25 مارچ کو بوآؤ ایشیائی فورم کے پریس سینٹر میں سالانہ اجلاس کی پہلی پریس کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں دو فلیگ شپ رپورٹس "ایشیائی اقتصادی امکانات اور انضمام کی پیش رفت 2025 رپورٹ ” اور "موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا: ایشیا کی سبز ترقی 2025 کی رپورٹ” جاری کی گئیں۔