News Views Events

چینی حکومت تپ دق کی روک تھام اور علاج کو بہت اہمیت دیتی ہے،چینی خاتون اول

0

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور ڈبلیو ایچ او کی خیر سگالی سفیر برائے انسداد تپ دق اور ایڈز ، محترمہ پھنگ لی یوان نے تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر ڈبلیو ایچ او کی ورچول کانفرنس کو ایک تحریری پیغام بھیجا۔

پھنگ لی یوان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مضبوط اقدامات اور بین الاقوامی برادری کی طویل مدتی کوششوں سے عالمی سطح پر انسداد تپ دق کے شعبے میں قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے اور سال 2000 سے اب تک کامیابی کے ساتھ 79 ملین مریضوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں جو ایک حیرت انگیز کامیابی ہے۔

پھنگ لی یوان نے کہا کہ چینی حکومت تپ دق کی روک تھام اور علاج کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اسے چین کی صحت مند حکمت عملی میں شامل کیا گیا ہے، اور قومی منصوبے کے تحت انسداد کے اقدامات کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے، اور اس کی روک تھام کی سطح کو بھرپور طریقے سے بلند کیا گیا ہے۔ تپ دق کی روک تھام اور کنٹرول کے کارکنوں کی انتھک کوششوں کی بدولت چین میں تپ دق کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح 90 فیصد سے اوپر رہی ہے۔

پھنگ لی یوان نےمزید کہا کہ انسداد تپ دق کے لیے اب بھی بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے اور تپ دق کے خاتمے کے لیے ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے جس کے لیے بین الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنے، سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنے اور فعال اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.