حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملوں کی تصدیق کر دی
یمن کی حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سرایا نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں نے دو فوجی کارروائیاں کیں ہیں۔ ایک فوجی کارروائی میں اسرائیل کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ دوسری فوجی کارروائی میں بحیرہ احمر میں متعدد امریکی تباہ کن جہازوں اور یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر حملہ کرنے کے لئے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 18 مارچ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے آغاز سے یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیلی اہداف پر چھ میزائل حملے کیے ہیں۔ یمن کے حوثی باغیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 24 مارچ کی شام سے امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ پر کل 12 فضائی حملے کیے ۔ ان میں سے 9 شہر سعدہ اور اس کے گردونواح کے لیے تھے جبکہ باقی تین حملوں میں سکین، کتاب اور سحر اضلاع کو نشانہ بنایا گیا۔