News Views Events

مصر اور سعودی عرب کی غزہ کے باشندوں کو منتقل کرنے کے لیے اسرائیلی خصوصی ادارے کے قیام کی مذمت

0

مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے اعلان کی شدید مذمت کی جس میں غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو منتقل کرنے کے لیے ایک خصوصی ادارہ قائم کرنے اور دریائے اردن کےمغربی کنارے پر 13 نئی بستیوں کی منظوری دی گئی۔
مصر نے اس بات پر زور دیا کہ بمباری، جنگ، انسانی امداد کی مخالفت اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی پالیسی کے تحت ہونے والا انخلاء، جبری بے گھر ہونے کے مترادف ہے جو ایک جرم ہے اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسی دن، سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے مذکورہ اقدامات کی مذمت کی۔ سعودی عرب نےاسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مخالفت کا اعادہ کیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر فلسطینی عوام کو بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے تحت ان کے جائز حقوق نہیں ملتے اور 1967 کی سرحدوں پر مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے والی ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی تو پائیدار اور منصفانہ امن کا حصول ناممکن ہے۔
اسرائیلی سلامتی کابینہ نے 22 تاریخ کی شام کو وزیر دفاع یوآو کاٹز کے مشورے کو منظوری دی جس کے تحت وزارت دفاع کے اندر ایک نیا انتظامی ادارہ قائم کیا جائے گا جس کا کام نام نہاد "غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکالنے میں مدد کرنا” ہوگا۔ فلسطینی وزارت خارجہ اور حماس نے اسی دن بیان جاری کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.