News Views Events

امن مشنز کو تین اصولوں پر سختی سے عمل کرنا چاہیے، چینی مندوب

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک اعلی سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ امن مشنز سلامتی کونسل کے لیے بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ امن مشنز کو تین اصولوں پر کاربند رہنا چاہیے: پہلا، فریقین کی رضامندی، دوسرا، غیر جانبداری، اور تیسرا، خود دفاع یا اجازت نامے کو نافذ کرنے کے علاوہ طاقت کا استعمال نہ کرنا۔ یہ تین اصول اقوام متحدہ کے طویل مدتی تجربے سے اخذ کیے گئے ہیں۔ ان اصولوں سے انحراف کرنے والے اقدامات غیر متوقع اور پیچیدہ نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، جو امن مشنز کے مقاصد سے دور ہو سکتے ہیں۔

فو چھونگ نے امن مشنز پر زور دیا کہ وہ اپنے بنیادی مقاصد پر توجہ مرکوز کریں، غیر منظم توسیع سے گریز کریں، اور امن مشنز کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنائیں نیز علاقائی تنظیموں کے کردار کو فروغ دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین، اقوام متحدہ کے امن مشنز کا دوسرا سب سے بڑا فنڈنگ کنندہ اور اہم فوجی افرادی قوت فراہم کرنے والا ملک ہونے کے ناطے، اب تک 50,000 سے زائد امن فوجی بھیج چکا ہے۔ چین امن مشنز کی مستقل طور پر حمایت کرتا رہے گا اور عالمی امن کے لیے مزید زیادہ خدمات سرانجام دےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.