پاکستانی سفیر ترمذی نے راشد بندرگاہ پر رمضان افطار خیمہ کا دورہ کیا
دبئی (رابطہ نیوز) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی میں راشد بندرگاہ پر وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے لگائے گئے رمضان افطار خیمہ کا دورہ کیا۔ جو یومیہ تقریباً 300 افراد کو افطار مہیا کیا جاتا ہے جو ماہ رمضان میں خیراتی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب وسٹا میری ٹائم نے افطار کا اہتمام کیا ہے ۔ جو کمیونٹی کی خدمت اور سخاوت کے لئے ان کا عزم ظاہر کرتا ہے۔ اپنے دورے میں سفیر ترمذی نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی مشن کے افسران کے ہمراہ حاضرین میں کھانے کے ڈبے تقسیم کئے ۔ انہوں نے خیمے میں کافی وقت گزارا شرکاء کے ساتھ اجتماعی دعاؤں میں شرکت کی انہوں نے افطار بھی ساتھ کیا ۔ سفیر پاکستان نے اس بابرکت ماہ میں وسٹا میری ٹائم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترمذی نے وسٹا میری ٹائم کو افطار خیمہ قائم کرنے کے قابل بنانے میں تعاون پر دبئی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس باہمی تعاون کے جذبے کو اجاگر کیا جو کمیونٹی پر مبنی اس طرح کی کوششوں کو ممکن بناتا ہے۔