News Views Events

یوکرینی بحران پر "فرینڈز آف پیس” گروپ کا نیو یارک میں منعقدہ اجلاس کامیاب رہا ، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے نیویارک میں یوکرینی بحران پر "فرینڈز آف پیس” گروپ کے اجلاس اور نتائج کی دستاویزات کی اشاعت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں یوکرینی بحران کی تازہ ترین صورتحال اور دیرپا امن کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس بہت کامیاب رہا اور اس میں تنازعات کو سیاسی مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

یہ گروپ تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے کے لیے کام جاری رکھے گا تاکہ گلوبل ساؤتھ کی آواز پر زیادہ توجہ دی جائے، مشترکہ طور پر یوکرینی بحران کے پرامن حل کو فروغ دیا جائے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جائے۔

چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر امن اور بات چیت کے لیے زیادہ معقول آواز اٹھانے، جنگ بندی اور امن مذاکرات کے فروغ کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے اور یوکرینی بحران کے سیاسی حل کے حصول کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.