چین کے پاس ترقی کے لیے مضبوط بنیادہے ،ماہر
میلان، اٹلی (شِنہوا) چین کی ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی میں پیش رفت نے عالمی بے یقینی کے باوجود ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے اور عالمی مارکیٹوں کے لیے نئے مواقع کھولے ہیں۔
اٹلی-چین کونسل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ماریو بوسیلی نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین کا 5 فیصد اقتصادی ترقی کا ہدف مکمل طور پر قابل حصول ہے۔
بوسیلی نے چین کی وسیع مارکیٹ کو ایک منفرد فائدے کے طور پر اجاگر کیا، یہ خاص طور پر اٹلی کے ان کاروباری اداروں کے لیے ہے جو توسیع کے خواہاں ہیں۔
خوراک کی پروسیسنگ، دواسازی، صحت کی دیکھ بھال اور انٹرنیٹ کی صنعت جیسے شعبے بے پناہ امکانات رکھتے ہیں جو چین، اٹلی اور وسیع تر یورپی تعاون کے لیے دلچسپی کے اہم شعبے بن رہے ہیں ۔
بوسیلی نے چین اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں میں طویل مدتی اعتماد اور گہرے تعاون پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ چین اٹلی کے ساتھ اپنی شراکت داری کی قدر کرتا ہے جبکہ اٹلی کی حکومت دوطرفہ تعلقات کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال نومبر میں مجھے اٹلی کے صدر سرگیومیٹاریلا کے ساتھ چین کے دورے میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، میں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور مشترکہ اقدار کا مضبوط احساس محسوس کیا۔
انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ یہ ثقافتی تعلق خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے درمیان تعاون کو بڑھا کر اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا ۔