News Views Events

خصوصی پروگرام "شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” کا آغاز

0

بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ اور نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ 14 اقساط پر مشتمل خصوصی پروگرام ” شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” 24 مارچ کی شام 19:45 پر چائنا میڈیا گروپ کے فائننس چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پہلا ٹی وی فیچر پروگرام ہے جس میں شی جن پھنگ کے معاشی خیالات کی منظم طریقے سے وضاحت کی گئی ہے۔

اس پروگرام میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نئے ترقیاتی تصور پر عمل درآمد، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر، اعلیٰ معیار کی ترقی اور نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے، نئے دور میں چین کی اقتصادی ترقی کے لئے شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی تاریخی کامیابیوں اور تبدیلیوں کو منظم انداز میں پیش کرنے اور شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی خصوصیات، نظریاتی قدر اور عملی طاقت کو جامع طور پر پیش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.