News Views Events

غزہ حکومت کے نئے سربراہ عہدہ سنبھالنے کے 5 دن کے اندر شہیدہو گئے

0

غزہ :اکتوبر 2023 میں فلسطین اسرائیل تنازعے کے نئے دور کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں 50 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روزغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری رہی جس کے نتیجے میں حماس کے ایک سینئر اہلکار اسماعیل باہوم جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال پر فضائی حملے میں شہید ہوگئے جس کے بارے میں اسرائیل کا کہنا تھا کہ وہ غزہ پٹی کی حکومت کے رہنما عصام الدعلیس کے جانشین تھے جو پانچ روز قبل اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ 23 تاریخ کی رات گئے جاری ہونے والے ایک بیان میں حماس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے سیاسی بیورو کے رکن باہوم اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت باہوم ناصر اسپتال میں زیر علاج تھے۔
18 مارچ کے بعد سے حماس کے متعدد ارکان اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں جن میں عصام الدعلیس بھی شامل ہیں جنہیں غزہ کی پٹی میں حکومت کا رہنما سمجھا جاتا ہے۔23 مارچ کو مصر کے وزیر خارجہ بدر العاطی نے قاہرہ میں یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندے کلاس کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ مصر غزہ میں شہریوں کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی بحالی کی مخالفت کرتا ہے اور جنگ بندی معاہدے پر واپس آنا ہی واحد حقیقت پسندانہ حل ہے۔ اسی روز اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و تارکین وطن کے امور ایمن صفادی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ صفادی نے غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پائیدار جنگ بندی کے حصول کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.