News Views Events

کشمیر سپریم لیگ نوجوان اسٹارز کی نرسری ثابت ہوگا، شاہد آفریدی

0

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کشمیر سپریم لیگ (کے ایس ایل )کی سائننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سے ان کی محبت صرف کھیل تک محدود نہیں بلکہ نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کے روشن مستقبل سے جڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایس ایل نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوگا جو آنے والے وقت کے سپر اسٹارز تیار کرے گا۔ شاہد آفریدی نے لیگ کی انتظامیہ کے عزم اور وژن کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پاکستان کا کرکٹ میں مستقبل تابناک ہوگا۔

محنت اور قیادت کو سلام!
چیف کوآرڈینیٹر کے ایس ایل، غلام مصطفیٰ انصاری کو کرکٹ کے لیجنڈز شاہد آفریدی اور معین خان کی جانب سے ان کی انتھک محنت اور کے ایس ایل کی کامیابی میں شاندار کردار کے اعتراف میں معزز "کے ایس ایل شیلڈ” سے نوازا گیا۔ غلام مصطفیٰ انصاری کی لگن اور قیادت کشمیر سپریم لیگ کو نہ صرف ایک کامیاب لیگ بنانے میں معاون ثابت ہوئی بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کے لیے بھی یہ لیگ ایک گیم چینجر کے طور پر ابھر رہی ہے

May be an image of 2 people, beard and text

May be an image of 4 people and text

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.