News Views Events

روسی فوج کے یوکرین پر شدید حملے، مگ-29 طیارہ اور 100 ڈرونز تباہ

0

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ گزشتہ دن روسی فوج نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈے کی بنیادی تنصیبات، گولہ بارود کے ڈپو، اور اہلکاروں کے مراکز سمیت دیگر اہداف پر حملہ کیا۔ روسی فضائی دفاعی افواج نے یوکرین کا ایک مگ-29 فائٹر طیارہ اور 100 سے زائد ڈرونز مار گرائے، اور متعدد یوکرینی ایریل بموں اور راکٹوں کو انٹرسپٹ کیا۔ اسی دوران روسی فوج نے روس میں کرسک فرنٹ لائن پر یوکرینی اہداف پر حملے جاری رکھے۔

یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے جنگ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 22 تاریخ کی سہ پہر تک، یوکرین کی فوج نے خرکوف، پوکروسک، اور کرسک سمیت دیگر سمتوں میں متعدد روسی حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ یوکرینی فضائیہ نے 22 تاریخ کو روس کے بیلگوروڈ اوبلاست کی سرحد پر ایک کمانڈ پوسٹ پر کامیابی سے حملہ کیا۔

مقامی وقت کے مطابق 23 تاریخ کو یوکرین کی کیف ملٹری ایڈمنسٹریشن کے آفیشل اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا کہ 23 تاریخ کی صبح کیف پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو ئے، اس کے ساتھ کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے میئر کے مطابق فضائی حملوں کے اس دور میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.