News Views Events

چینی صدر کا پاکستان کے قومی دن پر صدر زرداری کے نام تہنیتی پیغام

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف ، اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو تہنیتی پیغام بھیجا۔

0

بیجنگ:چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 23 مارچ کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔

صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے قومی آزادی ، خود مختاری ، علاقائی سالمیت او ر قومی وقار کا احترام برقرار رکھنے ، تمام خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے ، قومی تعمیر میں نئی پیش رفت اور علاقائی امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے بھر پور کوششیں کی ہیں ۔ بین الاقوامی صورتحال میں چاہے کتنی بھی تبدیلی آئے ، چین ہمیشہ چین پاک تعلقات کو چین کے خارجہ امور میں ترجیح دیتا ہے ، اور چین پاک ہمہ گیر اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔ رواں سال فروری میں صدر زرداری نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور فریقین نے چین پاک تعلقات کے فروغ پر اتفاق رائے حاصل کیے ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ صدر زرداری کے ساتھ مل کر نئے دور میں مزید قریب چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشش کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے۔

اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف ، اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو تہنیتی پیغام بھیجا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.