چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو باہمی اعتماد اور تعاون کو گہرا کرنا چاہئیے، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ٹوکیو میں چین-جاپان-جنوبی کوریا وزرائے خارجہ کے 11ویں اجلاس میں شرکت کے بعد جاپانی وزیر خارجہ ایویا تاکیشی اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ڈوئی یول کے ہمراہ صحافیوں سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ تینوں ممالک چین-جاپان-جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی نویں اجلاس کے بعد حاصل کی جانے والی پیش رفت کو سراہتے ہیں اور اس پر اتفاق کرتے ہیں کہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال اور سست عالمی اقتصادی بحالی کے پس منظر میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو تبادلہ خیال کو مضبوط بنانا، باہمی اعتماد کو آگے بڑھانا اور تعاون کو گہرا کرنا چاہیئے تاکہ خطے کی امن و ترقی میں مزید استحکام کے عوامل فراہم کیے جائیں۔
انھوں نے اس حوالے سے چار نکات پیش کیے۔ پہلا یہ کہ تعاون کی رفتار کو مستحکم کیا جائے۔ دوسرا، علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دیا جائے۔ تیسرا، تبادلے اور باہمی سیکھنے کو گہرا کیا جائے۔ چوتھا، کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔