مزاکراتی عمل کے ماحول میں روس اور یوکرین کے درمیان شدید لڑائی جاری
روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ہفتے روسی فوج نے کرسک اور زاپوروزئی کے علاقوں میں 3 بستیوں کا کنٹرول حاصل کیا ہے، اور اس دوران یوکرینی فوج کے ہوائی اڈے اور ڈرون اسمبلی ورکشاپ جیسے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اعلی درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے. روسی فضائی دفاعی افواج نے یوکرینی فوج کا ایک مگ- 29 لڑاکا طیارہ اور ایک ہزار سے زائد ڈرونز مار گرائے اور ان کے ایریل بموں اور راکٹوں کو انٹرسپٹ کیا ۔
ادھر یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک جنگی رپورٹ جاری کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ، یوکرین کی فوج نے خرکیف ، کوپینسک اور ریڈمین کی سمت میں روسی فوج کے متعدد حملوں کو پسپا کردیا۔ اس کے علاوہ 21 تاریخ کی شام کو کیف میں فضائی دفاعی الارم بھی بجایا گیا۔
یاد رہے کہ 20 مارچ کو روس اور یوکرین نے ایک ہی دن اعلان کیا تھا کہ روسی اور یوکرین کے وفود 24 مارچ کو سعودی عرب میں امریکی وفد کے ساتھ الگ الگ بات چیت کریں گے۔