News Views Events

شینزو-19 کے خلابازوں کی خلائی اسٹیشن سے باہر تیسری کامیاب سرگرمی

0

بیجنگ:چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 21 مارچ کی رات 8 بجکر 50 منٹ پر، شینزو -19 کے تین خلابازوں پر مشتمل عملے نے خلائی اسٹیشن کے روبوٹک بازو کی مدد اور زمینی ریسرچرز کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ 7 گھنٹے پر مشتمل خلائی اسٹیشن سے باہر کی سرگرمیاں مکمل کیں۔

شینزو-19 مشن کو خلائی اسٹیشن میں تقریباً 5 ماہ ہو چکے ہیں اور ان کی جانب سے خلائی سائنس کے مختلف تجرباتی مشنز آگے بڑھ رہے ہیں۔ منصوبے کے مطابق مشن کا عملہ تقریباً ایک ماہ سے زائد عرصے میں زمین پر واپس آجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.