چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی نمیبیا کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
چین اور نمیبیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، پھنگ چنگ ہوا
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین پھنگ چنگ ہوا نے نمیبیا کی نئی صدر نیتومبو ندیتوا کی حلف برداری کی تقریب اور نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور صدر ندیتوا سے ملاقات کی۔پھنگ چنگ ہوا نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ندیتوا کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا کہ چین اور نمیبیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ ہے ۔ چین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نمیبیا کے ساتھ قریبی تبادلوں کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے بہتر فائدے کے لیے چین نمیبیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔