News Views Events

ریئل کبڈی لیگ کا سیزن 4 کے لیے سلیکشن ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان

بھارت کی 10 سے زائد ریاستوں میں ٹرائلز اپریل سے شروع ہوں گے

0

دبئی :ریئل کبڈی لیگ (آر کے ایل )نے سیزن 4 کے لیے سلیکشن ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، جو اپریل 2025 سے بھارت کی دس سے زائد ریاستوں میں شروع ہوں گے۔ لیگ کا مقصد گراس روٹ سطح پر موجود چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں پروفیشنل کبڈی پلیئر بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اس سال ٹرائلز ریاست ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، اترپردیش، دہلی NCR، راجستھان، گجرات، مہاراشٹرا، کرناٹک، کیرالہ اور آندھرا پردیش میں ہوں گے، تاکہ ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کو نمائندگی دی جا سکے۔
منتخب ہونے والے 15 بہترین کھلاڑیوں کو60ہزارروپے رٹینر دی جائے گی، جبکہ انہیں ریئل کبڈی لیگ پلیئر ڈرافٹ اور نیلامی میں شامل ہونے کا موقع بھی ملے گا، جہاں وہ 1 لاکھ روپے تک کے کنٹریکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دبئی انٹرنیشنل ایڈیشن میں کھیلنے کی راہ بھی کھلے گی۔
ریئل کبڈی لیگ کے بانی و سی ای او شُبھم چودھری کا کہنا تھا:”ہمارا وژن ہے کہ ہم بھارت کے دیہی علاقوں سے ٹیلنٹ نکالیں اور انہیں عالمی سطح پر پہنچائیں۔ سیزن 4 میں ہم کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے مضبوط پروگرامز اور بین الاقوامی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔”
لیگ ایمبیسڈر رنوِجے سنگھا نے کہا:”یہ لیگ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، جس کا مقصد مقامی کھیل کو عالمی سطح پر پہنچانا ہے۔”

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.