News Views Events

تائیوان کے معاملے میں جاپان نے چینی عوام کے خلاف تاریخی جرائم کئے تھے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نےیومیہ پریس کانفرنس میں تائیوان کی جانب سے جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کے سابق حکام کو مشیر مقرر کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے، جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ ایک چین کا اصول چین- جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔ رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فاشسٹ مخالف عالمی جنگ کی کامیابی کی 80 ویں سالگرہ ہے۔جاپان نے تائیوان کے معاملے میں چینی عوام کے خلاف تاریخی جرائم کئے تھے، لہذا جاپان کو اس معالے میں اپنے قول و فعل میں نہایت محتاط رہنا چاہیئے اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہئے۔ چین نے متعلقہ صورتحال پر جاپان سے رابطہ کیا ہے ۔ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ کی "علیحدگی” کے حصول کے لئے بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے اشتعال انگیزی کامیاب نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.