چین کے جنگلات سے خوراک کی پیداوار 200 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی
بیجنگ:جنگلات کا تیرہواں بین الاقوامی دن 21 مارچ کو منایا جاتا ہے ، اور اس سال کا موضوع ہے”جنگلات اور خوراک: جنگلات خوراک کی پیداوار کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہیں” ۔ چین کے جنگلات اور سبزہ زار کی قومی انتظامیہ سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں ، چین میں جنگلاتی خوراک کی پیداوار 200 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ، جو اناج اور سبزیوں کے بعد تیسری سب سے اہم زرعی پیداوار بن گئی ہے۔
جنگلاتی خوراک سے مراد جنگلات میں پیدا ہونے والی خوراک ہے ، جس میں خوردنی پھل ، پھول ، پتے ، شاخیں ، چھال ، جڑیں ، گم ، پیراسائٹس اور فضائی پودوں جیسی غیر لکڑی کی جنگلاتی مصنوعات شامل ہیں۔
اس وقت چین میں 3.4 بلین ایم یو سے زیادہ جنگلات اور 8 ہزارسے زائد اقسام کی لکڑی کے پودے ہیں۔ 2024 میں ، چین میں کمرشل فارسٹ کی سالانہ پیداوار کی قیمت 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ تھی جب کہ جنگل کے نیچے زمین پر سالانہ پیداوار کی قیمت تقریباً 1 ٹریلین یوآن بنی۔