News Views Events

امریکا چینی طالب علموں کے خلاف امتیازی سلوک سے باز رہے: چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی برائے چین کے چیئرمین مورینانے دعویٰ کیا کہ چین نے امریکہ کے اعلیٰ اداروں میں اپنے محققین کو شامل کیا ہے تاکہ انہیں دوہرے استعمال کی حساس ٹیکنالوجیز تک براہ راست رسائی حاصل ہو سکے۔ اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو امریکہ کو ان رجحانات کی قیمت چین کے تکنیکی عزائم کے فروغ کی صورت میں ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔
جمعرات کو چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کہا کہ امریکہ میں چینی طالب علموں کی تعداد بین الاقوامی طالب علموں کی کل تعداد کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ بنتی ہے۔ تعلیمی تعاون سے چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان تفہیم میں اضافہ ہوا ہے اور یہ امریکہ کی اقتصادی خوشحالی اور سائنسی اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بھی سازگار ہے، جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ قومی سلامتی کا بےجا استعمال کرنا بند کرے، چینی طالب علموں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے اور چینی طالب علموں کے خلاف امتیازی سلوک یا پابندیوں کے اقدامات سے باز رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.