News Views Events

ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، توانائی تنصیبات پر حملے بند کرنے پر اتفاق

0

امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور روس اور یوکرین کی جانب سے توانائی کی تنصیبات پر حملے بند کرنے اور "جزوی جنگ بندی” پر عمل درآمد پر اتفاق کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور یوکرین کے صدور نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ توانائی کی تنصیبات پر جنگ بندی اور جنگ بندی کا دائرہ کار بحیرہ اسود تک بڑھانا یوکرین میں تنازع کے جامع خاتمے اور یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کی جانب پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فون کال کے دوران زیلنسکی نے جامع جنگ بندی کو قبول کرنے پر آمادگی کا اعادہ کیا۔ امریکہ اور یوکرین کے صدور نے میدان جنگ میں صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کے دفاعی اہلکاروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ زیلنسکی نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کو اضافی فضائی دفاعی نظام، خاص طور پر "پیٹریاٹ” میزائل سسٹم فراہم کرے، اور ٹرمپ نے "خاص طور پر یورپ میں دستیاب وسائل تلاش کرنے” کے لئے ان کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ یوکرین کے پاور اسٹیشن کو چلانے میں مدد کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.