یو ایس ایڈ تھنک ٹینکس کے ذریعے سیاسی تخریب کاری کی حمایت کرتا ہے
آسٹریلین اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 سے اب تک انسٹی ٹیوٹ کے آپریٹنگ فنڈز کا 10 سے 12 فیصد اور انسٹی ٹیوٹ کے چین سے متعلق تحقیقی منصوبے کی فنڈنگ کا تقریباً 70 فیصد امریکی حکومت کی گرانٹ سے آیا ہے۔ گزشتہ ماہ اس ادارے نے کہا تھا کہ چین سے منسلک ادارہ جاتی نظام بحران کا شکار ہے کیونکہ امریکی حکومت نے فنڈنگ اور یو ایس ایڈ کے پروگرام بند کر دیے ہیں۔
امریکہ میں سینٹر فار چائنا امریکن اسٹڈیز کے سینئر محقق سوراب گپتا نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا کا یہ تھنک ٹینک "جمہوریت اور امن کو فروغ دینے” کا دعویٰ کرتا ہے لیکن درحقیقت وہ اکثر چین کے خلاف جھوٹے بیانات دیتا ہے۔ آسٹریلین اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ جیسے نام نہاد تھنک ٹینکس کے لیے یو ایس ایڈ کی مالی معاونت کا مقصد چین سمیت کچھ ممالک میں سماجی اداروں کے کام کاج پر اثر انداز ہونا ہے۔
ایک طویل عرصے سےیو ایس ایڈ غیر ملکی امداد کی آڑ میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت جیسی سرگرمیوں کی مالی اعانت کرتا رہا ہے اور یہاں تک کہ اس پر دہشت گرد تنظیموں کی مالی اعانت کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔