News Views Events

امریکہ کے متعدد بڑے مالیاتی اداروں نے ملازمین کی کمی کردی

0

نیویارک:غیر ملکی میڈیا کی اطلاع کے مطابق، امریکہ کے بڑے مالیاتی ادارے امریکی معیشت کی غیر یقینی صورتحال کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ اگرچہ گزشتہ نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات کے اختتام پر وال اسٹریٹ نے توقع کی تھی کہ سرمایہ کاری کے بازار میں پھر سے جان آ جائے گی، لیکن امریکی حکومت کی ٹیرف پالیسیوں نے اس پر امید ماحول کو بتدریج ختم کر دیا ہے۔ فی الحال متعدد بڑے امریکی مالیاتی اداروں نے ملازمین کی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی بینک مورگن سٹینلے کے منصوبے کے مطابق اس مہینے کے آخر تک 2000 ملازمین کو برطرف کیا جائے گا، جو کمپنی کے کل ملازمین کا 2فیصد سے 3فیصد ہے۔ گولڈمین سیکس گروپ نے بھی ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی رفتار تیز کر دی ہے اور توقع ہے کہ 3فیصد سے 5فیصدملازمین کو برطرف کیا جائے گا، جس سے تقریباً 1400 ملازمین متاثر ہوں گے۔ امریکی کمپنی بلیک راک نے جنوری میں تقریباً 1فیصدملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بینک آف امریکہ کے انویسٹمنٹ بینکنگ شعبے نے بھی 150 ابتدائی عہدوں کو ختم کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.