امید ہے کہ جاپان عملی اقدامات کے ذریعے چین-جاپان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو آگے بڑھائےگا ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین-جاپان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فاشسٹ مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ جاپان تاریخ کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے، جارحیت کی تاریخ کو تسلیم کرنے اور اس پر غور و فکر کرنے کے اپنے موقف اور عزم پر قائم رہنے اور پرامن ترقی کے راستے پر عمل پیرا ہونے سے ہی ٹھوس اقدامات کے ذریعے ایشیائی ہمسایوں اور بین الاقوامی برادری کا اعتماد حاصل کرسکتا ہے۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا داخلی معاملہ ہے، اور کسی بھی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ جاپان نے ماضی میں تائیوان پر نوآبادیاتی حکمرانی کی تھی ، اس لئے اس معاملے میں چینی عوام کے سامنے اس کی تاریخی ذمہ داری ہے۔ لہٰذا، جاپان کو خاص طور پر محتاط اور سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ فی الحال چین-جاپان تعلقات بہتری اور ترقی کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ جاپان عملی اقدامات کے ذریعے چین جاپان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو آگے بڑھائےگا۔