لندن میں "چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد
لندن :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم: چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ برطانیہ کے شہر لندن میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ تقریب میں 150 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ زے گوانگ، چائنا برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین سر شیراڈ لوئس کاوپر کولز ، ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نیل ڈیوڈسن،سٹی آف لندن کے 695 ویں میئر مائیکل مینیلی،برطانیہ چائنا چیمبر آف کامرس کی نائب صدر شوئے وین شیا اورسٹی آف لندن کے 693 ویں میئر ونسینٹ کیفنی شامل تھے۔
شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ عالمی چیلنجوں سے کوئی ایک ملک اکیلے نہیں نمٹ سکتا ۔ "بندش ” کے بجائے ، ” کھلا پن اور اشتراک” بہتر ہے۔ ” ڈی کپلنگ ” کے بجائے ” تعاون اور جیت جیت ” بہتر ہے۔ چین کا دروازہ مزید وسیع ہو گا ۔ "چین کے اعتماد” نے دنیا کی ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا ہے۔