News Views Events

چین کا اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر ایک اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین کو سخت محنت سے حاصل کی گئی جنگ بندی کی تباہی پر افسوس ہے اور چین اسرائیل کی جانب سے غزہ میں لڑائی کی تازہ اشتعال انگیزی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ چین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ طاقت کے استعمال کی ضد ترک کرے، غزہ کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور غزہ میں شہریوں کو اجتماعی سزا دینا بند کرے۔
چین غزہ میں دیرپا جنگ بندی کا پرزور مطالبہ کرتا ہے، تمام متعلقہ فریقوں سے جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل اور مسلسل عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے، اور توقع کرتا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے ضامن منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ برقرار رکھیں گے اور غزہ میں پائیدار جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لئے تین مرحلوں پر مشتمل معاہدے پر مستقل عمل درآمد کو فروغ دیں گے۔
فو چھونگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین انسانی امداد کو ہتھیار بنانے اور سیاسی رنگ دینے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک قابض طاقت کی حیثیت سے بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور فوری طور پر غزہ میں انسانی امداد کی مکمل رسائی بحال کرے۔ چینی مندوب نے دو ریاستی حل کے فروغ پر بھی زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.