چینی وزیر خارجہ چین جاپان جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،ترجمان
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای 22 مارچ کو ٹوکیو میں ہونے والے 11 ویں چین- جاپان- جنوبی کوریا وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جاپان میں قیام کے دوران وہ جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا کے ساتھ چھٹے چین جاپان اعلیٰ سطحی اقتصادی ڈائیلاگ کی مشترکہ طور پر صدارت بھی کریں گے۔