اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی بینچ کے قیام اہم پیش رفت: چودھری سالک حسین
اسلام آباد:وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے قانونی حل کے لیے خصوصی بینچ کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے۔
پیر کو وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قانونی مسائل کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ خصوصی بینچ میں پیش کیے جانے والے مقدمات کو 90 دنوں کے اندر حل کیا جائے گا۔ جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش قانونی رکاوٹوں پر قابو پایا جا سکے گا۔