اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن الیکشن سال 2025 -تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب
نئے منتخب امیدواران کا انڈسٹری کے لئے متحد ہوکر کام کرنے کا عزم
اسلام آباد انڈسٹریل ایریا کی نمائندہ تنظیم اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن(آئی آئی اے) کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں آفس بیریئرز، سابقہ صدور، ایگزیکٹیو کمیٹی اور معزز ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر صنعت کارطارق صادق نے اجلاس کی صدارت کلرتے ہوئے تمام معزز ارکانِ کو خوش آمدید کہا۔ صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن ناصر قریشی نے اپنے دور صدارت میں صنعتی برادری کے مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور بحثیت مجموعی کارکردگی کا جامع جائزہ پیش کیا ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب ہونے والے صدر اور انکی ٹیم انڈسٹری کی مزید بہتری کے لئے کام کرے گی اور اس ضمن میں انکا بھرپور تعاون شامل ہوگا۔
ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں اکرم فرید نے شہر کی صنعتوں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے تمام صنعتکاروں سے اپیل کی کہ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے صنعتی علاقوں کی ناگفتہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کو فی الفور حل کیے جائیں۔
اجلاس کے صدر طارق صادق نے موجودہ آفس بیریئرز کی مدت ختم ہونے پر سال 2025 کے لئے نئے آفس بیریئرز کا اعلان کیا۔ صدارت کے لئے میاں رزاق، سینئر نائب صدر کے عہدے کے لئے مرزا محمد علی، نائب صدر کے لئے میاں عارف کے نام تجویز کیے گئے جن کی ممبران نے متفقہ طور پر کثرت رائے سے منظوری دی۔ اس موقع پر طارق صادق نے نئی ایگزیکیٹو کمیٹی کے لئے میاں عارف، ظارق جنید، فہد فرید، ارسلان جاوید، عمیس خٹک، زاہد چوہدری، عارف بٹ کے نام تجویز کئے اور موجودہ ایگزیکیٹو کمیٹی کے ارکان ناصر قریشی، محمد علی، محمود الہی، نعمان، حاجی رزاق، بلال منیر اور امان منصور کو سال 2025 میں بھی بحثیت ایگزیکیٹو کمیٹی ممبر نامزد کرنے کی تجویز کو اراکین نے کثرت رائے سے منظور کر لیا ۔
سبکدوش ہونے والے سینئر نائب صدر محمود وڑائچ ، نائب صدر نعیم پراچہ نے تمام اراکین کے تعان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر اور آئی آئی اے کے سینئر ممبر عاطف اکرام نے خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد انڈسٹریل ایسوی ایشن نے صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں بھی اسلام آباد انڈسٹریل کمیونٹی کا حصہ ہوں اور بحثیت صدر ایف پی سی سی آئی میں ایسوسی ایشن کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں ۔انھوں نے نو منتخب آفس بیریئرز اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبران کو مبارک باد پیش کی۔
نو منتخب صدر میاں رزاق نے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انھیں صدر منتخب کیا۔ انھوں نے انڈسٹریل ایریا کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ نو منتخب سینئر نائب صدر مرزا محمد علی اور نائب صدر میاں عارف نے ممبران کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔
خصوصی اجلاس میں چئیرمن ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اور اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر کریم عزیز، اسلام آباد انڈسٹریل ایریا کے سابق صدور محمد احمد، ذکریا ضیاء، سینئر ممبران ، خالد جاوید، شوکت مسعود، چوہدری وحید، عامر وحید، وقاص مسعود، فاطمہ عظیم، شکیل منیر، میاں عرفان، ثناء اللہ خان،چوہدری مختار، عمر فاروق، ناصر خان، طاہر ایوب، شمیم احمد خان ، رافت فرید, فہد فرید ،محسن خالد، فاد وحید و دیگر ارکان نے شرکت کی۔ آخر میں سبکدوش ہونے والے آفس بیرئیرز میں خصوصی شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔بعد ازاں پرتکلف افطار ڈنر سے ممبران کی تواضع کی گئی۔