News Views Events

سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان میں مسافربردار ٹرین پر حملے کی شدید مذمت

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے 11 مارچ کو پاکستان میں مسافر بردار ٹرین پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ کونسل کے اراکین نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔سلامتی کونسل نے اس دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں، منصوبہ سازوں، مالی اعانت فراہم کرنے والوں اور اسپانسرز کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل تمام ممالک پر زور دیتی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.