News Views Events

ڈاکٹر شوکت علی کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین: جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق برطانیہ

0

برمنگھم: پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ اور متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مسلم لیگ برمنگھم کے صدر محمد شفیق، نائب صدر راسیب، میڈیا سیل کے سیکرٹری ایاز احمد سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ بزدلانہ حملے پاکستان کے امن و استحکام کو متزلزل نہیں کر سکتے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کا بہادری سے خاتمہ کیا۔ انہوں نے پاک فوج، ایس ایس جی، ایف سی اور پی اے ایف کے جوانوں کو ان کی بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت بھارتی ایجنڈے اور ملک دشمن عناصر کے جھوٹے بیانیے کا حصہ بن رہی ہے، لیکن اوورسیز پاکستانی اپنی بہادر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جو ملک و قوم کے تحفظ کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر شوکت علی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے پسِ پردہ ہمارا ازلی دشمن بھارت ہے، جو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازشوں میں ملوث ہے۔ کچھ عناصر اپنے ہی ملک کے امن کو خراب کرنے کے درپے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے کہ جس ملک میں وہ سکون سے زندگی گزار رہے ہیں، اسی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج، قومی ادارے اور محب وطن پاکستانی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور دشمن کو شکستِ فاش دے کر دم لیں گے، انشاءاللہ!

Leave A Reply

Your email address will not be published.